وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا پمز ہسپتال میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے قائم علیحدہ شعبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر کے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لئے پرعزم ہے اور پمز ہسپتال کو جلد پاکستان کا بہترین ہسپتال بنا کر رہیں گے، ہیلتھ انشورنس کارڈ کی بولی بھی میڈیا کے سامنے کریں گے، 2020 تک ملک بھر کے مستحق مریضوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنا وزیراعظم …

اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر کے ہسپتالوں میں صحت کی سہولیات کی بہتری کے لئے پرعزم ہے اور پمز ہسپتال کو جلد پاکستان کا بہترین ہسپتال بنا کر رہیں گے، ہیلتھ انشورنس کارڈ کی بولی بھی میڈیا کے سامنے کریں گے، 2020 تک ملک بھر کے مستحق مریضوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کرنا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔ ٹرانس جینڈر کمیونٹی کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ہیلتھ کارڈ فراہم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کے ہمراہ پمز ہسپتال میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لئے قائم علیحدہ شعبہ کارڈیالوجی، ایمرجنسی وارڈ اور سرجیکل وارڈ 2 اور 3 کی اپ گریڈیشن کے تکمیل کے بعد افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔