وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز حنیف صابر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اے پی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیوز حنیف صابر کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیا ن میں وفاقی وزیر اطلاعات نے حنیف صابر اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کا انتقال بہت بڑا سانحہ ہے، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین