وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت سے وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی کی ملاقات

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر سے وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد اختر نےملاقات کی۔پیر کو وزارت تعلیم سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت جناب وسیم اجمل چوہدری موجود تھے۔اس موقع پر رانا تنویر نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی کو درپیش چیلنجز پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی ایک باوقار یونیورسٹی ہے اور طلباء کا مستقبل اولین ترجیح ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ احتساب کے بغیر کوئی ادارہ ترقی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے روشنی ڈالی کہ مکمل احتساب موثر انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد اپنی طاقت اور اختیار کا اسی طرح جوابدہ ہے جس طرح وہ پاکستانی عوام کو جوابدہ ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا کہ قائداعظم یونیورسٹی کے تمام موجودہ مسائل کو جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

انہوں نے ڈاکٹر نیاز کو ان کی بڑی توقعات کو اجاگر کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔‏قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے وزیر کی طرف سے ان پر کئے گئے اعتماد کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وہ اس عہدے کو ایک امانت سمجھتے ہیں اور اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گے۔ڈاکٹر نیاز نے کہا کہ قائداعظم یونیورسٹی ایک باوقار یونیورسٹی ہے اور اس کی ایک طویل تاریخ ہے۔ آخر میں ڈاکٹر نیاز نے وزیر کو یقین دلایا کہ وہ پوری لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔