وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے پنجاب کے وزیر برائے جنگلی حیات سید صمصام علی شاہ بخاری کی ملاقات

129

اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز سے پنجاب کے وزیر برائے جنگلی حیات و ماہی گیری سید صمصام علی شاہ بخاری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی ایس آئی آر اور ڈی جی فشریز پنجاب بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے پاکستان میں ایکواکلچر کی صنعت کی ترقی کی ضرورت پر زور دیا۔ فریقین نے کھارے پانی والی زمینوں پر جھینگوں کی افزائش اور ایکواٹیکنالوجی پارک کے قیام کے لئے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ان منصوبوں میں قومی جی ڈی پی میں کئی ارب ڈالر کا اضافہ کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان منصوبوں سے مقامی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور ملک میں کھارے پانی والی اراضی کومناسب استعمال میں لایا جا سکے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمسایہ ممالک کو برآمدات سمیت جھینگوں کے ایکواکلچر کی مکمل ویلیو چین تیار کرنے پر توجہ دی جانی چاہئے۔