پشاور۔ 20 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعہ کو قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات کی۔ قومی وطن پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وطن کور پشاور کا دورہ کیا
جہاں انہوں نے قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو بھی موجود تھے۔ ملاقات میں موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔