ویب سمٹ پرتگال میں شرکت کے لئے درخواستیں18 اگست تک جمع کرائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

106
TDAP
TDAP

اسلام آباد۔12اگست (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ پرتگال میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ویب سمٹ پرتگال‘‘ میں شرکت کے لئے18اگست تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق 4روزہ نمائش پرتگال کے شہر لزبن میں 11تا 14 نومبر ہو گی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز ،آرٹفیشل انٹیلیجنس اینڈ مشین لرنگ ،ای کامرس اینڈ ریٹیل انٹرپرائزز، سافٹ ویئر سلوشن ، انٹرٹینمنٹ اینڈ میڈیااور انرجی اینڈ کلین ٹیک سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔