پارلیمانی سیکرٹری محسن شاہ نواز رانجھا کی میڈیا کو بریفنگ

114
APP46-28 ISLAMABAD: September 28 – Mohsin Nawaz Ranjha, Parliamentary Secretary for Information, Broadcasting and National Heritage / Chairman Ministerial Committee on Security of Media Houses addressing to media regarding government policy on security of media houses. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، نیوز ایجنسیوں کے دفاتر اور پریس کلبوں میں پینک الرٹ بٹن نصب کر رہی ہے تاکہ صحافیوں اور عملہ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے، حکومت نے میڈیا ہاﺅسز اور پریس کلبوں کو 15 دن میں یہ بٹن نصب کرنے کی ہدایت کی ہے، صحافیوں کے تحفظ کیلئے میڈیا ہاﺅسز کے سیکورٹی گارڈز کو تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ میڈیا ہاﺅسز میں تربیت یافتہ سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کیلئے معاونت بھی فراہم کی جائے گی، صحافیوں کے کوریج کے دوران تحفظ اور استعداد کار میں اضافہ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو وزارت اطلاعات و نشریات میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے تحفظ کیلئے وزیراعظم نے وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے، ماضی میں صحافیوں پر حملے ہوئے اور میڈیا ہاﺅسز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کمیٹی کے کئی اجلاس ہوئے، ان اجلاسوں میں سینئر صحافیوں اور میڈیا ہاﺅسز کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ ان سفارشات کی روشنی میں ملک بھر کے میڈیا ہاﺅسز اور پریس کلبوں میں ایک مشین نصب کی جائے گی۔ اگر کوئی گروہ یا شرپسند عناصر میڈیا ہاﺅسز پر حملہ کرتے ہیں جس طرح کہ ماضی میں حملے کئے گئے تو اس صورتحال میں فوری ردعمل ظاہر کیا جا سکے گا۔