پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا

176
Pakistan, Australian
Pakistan, Australian

سڈنی۔19جنوری (اے پی پی): پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 21 جنوری کو نارتھ سڈنی اوول،سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔ قومی خواتین ٹیم ان دونوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچ کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 21 جنوری کو نارتھ سڈنی اوول، سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔

میزبان خواتین ٹیم کو پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے مات دی تھی ۔

پاکستانی ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کر رہی ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 24 جنوری سے سڈنی میں ہو گا، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ۔