پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی، بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی عراقی سفیر سے ملاقات میں گفتگو

97

اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی، بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے عراق کے سفیر حامد عباس لفتا آ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان اور عراق مذہبی، ثقافتی، سماجی، بندھنوں میں بندھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پاکستان اور عراق کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔