راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عابدہ راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کی تمام سیاسی قیادت، ادارے اور عوام ایک پیج پر ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان آزادی کی تحریک میں کشمیر یوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے …
پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی خود ارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا،عابدہ راجہ
راولپنڈی۔21اکتوبر (اے پی پی):ممبر صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عابدہ راجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان کی تمام سیاسی قیادت، ادارے اور عوام ایک پیج پر ہیں۔اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے نے کہا کہ پاکستان آزادی کی تحریک میں کشمیر یوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان بین الاقوامی سطح پر کشمیری عوام کے اس جواز کو بیان کررہے ہیں۔ایم پی اے عابدہ راجہ نے کہا کہ پاکستان ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان نے بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کے فاشسٹ، نسل پرست اور دہشت گرد چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام تر ظلم و بربریت کے باوجود ہندوستانی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ کشمیریوں نے خود ارادیت کے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے موت کے خوف کو ختم کیا ہے۔









