- Advertisement -
اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورتی اجلاس کوالالمپور میں منعقد ہوا۔ دفتر خارجہ سے منگل کو جاری بیان کے مطابق مذاکرات کی مشترکہ صدارت ایڈیشنل فارن سیکرٹری ممتاز زہرہ بلوچ اور ملائیشیا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل داتو نارمن بن محمد نے کی۔ انہوں نے دوطرفہ سٹرٹیجک شراکت داری کو وسعت دینے اور مضبوط بنانے کے علاوہ کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=357537
- Advertisement -