پاکستان نے انسانی ٹریفکنگ و سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے، وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ کی بوسنیا کے وزیر برائے سکیورٹی سے ملاقات میں گفتگو

247

اسلام آباد۔5نومبر (اے پی پی):وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر)اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی ٹریفکنگ و سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے،پاکستان نے اس گھنائونے جرم کو روکنے کے لیے کوسٹ گارڈ اور ایف سی کی چیک پوسٹس بنائی ہیں ، خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن بھی کیے گئے ، پاکستان غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بوسنیا کے وزیر برائے سکیورٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان نے انسانی ٹریفکنگ و سمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کیے۔ پاکستان کے اقدامات کے باعث انسانی ٹریفکنگ و سمگلنگ میں واضح کمی آئی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس گھنائونے جرم کو روکنے کے لیے کوسٹ گارڈ اور ایف سی کی نئی چیک پوسٹسبنائی ہیں۔ انٹیلی جنس معلومات پر مبنی آپریشن بھی کیے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان غیر قانونی ترکین وطن کے معاملے سے مکمل طور پر آگاہ ہے۔ غیر قانونی تارکین وطن ملک کے لیے بدنامی باعث بنتے ہیں ۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ذیادہ تر لوگ بہتر معاشی مواقع کی تلاش میں اس کام میں ملوث ہوتے ہیں ۔ وزیر اعظم کی طرف سے تعمیرات کی صنعت کے لیے اقدامات کے باعث ملک میں روزگار کے مواقع مزید بڑھ رہے ہیں ۔ اس کے نتیجے میں غیر قانونی تارکین وطن اپنی مرضی بیرون ممالک سے واپس آئیں گے ۔ اس موقع پر بوسنیا کے وزیرسکیورٹی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ غیر قانونی تارکین وطن کے بارے میں معاہدہ تعلقات کو زیادہ مضبوط کرے گا۔ پاکستان اندرونی و بیرونی چیلنجز سے کامیابی مبعد آزما ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتر انٹیلی جینس ، پولیس اور سرحدی انتظامات سے سیکھنا چاہتے ہیں