پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ روانہ

93

اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کر دی گئی ۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ایئرفورس کےC-130 طیارے کے ذریعے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیےریلیف سامان کی دوسری کھیپ مزار شریف کے لیے روانہ کی ہے۔ ریلیف سامان کی یہ کھیپ فیملی ٹینٹ، آٹا، چاول اور چینی پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی کھیپ 7مئی کو روانہ کی گئی تھی۔