پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،کلی معیشت کے استحکام کیلئے مختلف شعبوں میں کلیدی اصلاحات کا عمل جاری ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے گفتگو

192

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،کلی معیشت کے استحکام کیلئے مختلف شعبوں میں کلیدی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں گلوبل ایمرجنگ مارکیٹس اکنامکس کی سربراہ جوہانا چوا اور سٹی گلوبل مارکیٹس اور دنیا کے مختلف حصوں میں اس کے شراکت داروں اور سرمایہ کا روں سے ورچوئل ملاقات میں کہی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کا جامع جائزہ پیش کیا جس میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران حاصل ہونے والے استحکام اور ترقی پر روشنی ڈالی گئی۔

انہوں نے کہا کہ استحکام کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں پاکستان میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں گامزن ہے، حکومت معیشت کے کلیدی شعبوں میں جامع اور اہم اصلاحات کر رہی ہے جس کا مقصدکلی معیشت کے استحکام اور اس کے نتیجہ میں پائیدار نمو کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے پر وگرام کے لیے جانے کے فیصلے کا مقصد کلی معیشت کو مستحکم کرنا اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر خزانہ نے معیشت کی حالت، جاری معاشی اصلاحات بشمول نجکاری، ٹیکسیشن، توانائی، آئی ٹی اور زراعت سمیت مختلف شعبوں کے فروغ کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔