پاکستان کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں اپنا چوتھا میچ بدھ کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی

124

ٹا¶نٹن ۔ 11 جون (اے پی پی) بارہویں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بدھ کو ایک میچ کا فیصلہ ہوگا۔ میگا ایونٹ کا 17 واں میچ پاکستان اور عالمی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان ٹا¶نٹن میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ ماہرین کے مطابق ورلڈ کپ کا 17 واں میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ آسٹریلوی ٹیم اب تک میگا ایونٹ میں تین میچز کھیل چکی ہے اور دو میچز جیتنے کے بعد وہ پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کی ٹیم تین پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ پانچ بار ورلڈ کپ جیت چکی ہے