پرائم منسٹر ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ میں اسلام آباد اور میرپور کی ٹیمیں بوائز اینڈ گرلز کے ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئیں

167
Men's Doubles Quarterfinals
Men's Doubles Quarterfinals

اسلام آباد۔2جنوری (اے پی پی):پرائم منسٹر ٹیبل ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس لیگ میں اسلام آباد اور میرپور کی ٹیمیں بوائز اینڈ گرلز کے ایونٹس کے فائنل میں پہنچ گئیں ہیں۔ فائنل مقابلے (کل) بدھ کو پاکستان سپورٹس بورڈ کے حمید ہال میں کھیلے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میر پور کے ڈائریکٹر سپورٹس عابد حسین عابد نے بتایا کہ لیگ میں پانچ ریجزکی بوائز اینڈ گرلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں میرپور ریجن، مظفرآباد ریجن، گلگت ریجن، سکردو ریجن اور اسلام آباد ریجن کی ٹیمیں شامل ہیں۔