اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز لمیٹڈ (پی آئی اے ) کے ترجمان نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول معمول کے مطابق ہے۔
جمعرات کو ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایندھن کی فراہمی کے لئے پی آئی اے نے اپنے وسائل سے فنڈز کا بندوبست کر لیا ہے ۔ 19 اکتوبر سے پی آئی اے کی پروازوں کے شیڈول میں مزید بہتری آئے گی۔