لاہور۔14فروری (اے پی پی):ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1181ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا ، 7 افراد جاں بحق اور 1270 افراد زخمی ہوئے ، 527افراد شدید زخمیوں کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔743معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں نے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی ۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکل حادثات کی ہے ۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں700ڈرائیوز،47کم عمرڈرائیور، 387مسافراور190پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔
اعدادو شمار کے مطابق 256ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی دارالحکومت288متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد87حادثات میں90متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان65حادثات میں70متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1277متاثرین میں 1035مرد اور242خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 248افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 659افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ370زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1060موٹرسائیکلز،73آٹورکشے،120کاریں،26وین8مسافر بسیں،34ٹرک اور111دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔