چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہوشاب میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت

117

اسلام آباد۔26جولائی (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ضلع ہوشاب میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین ہے اور شہید ہونے والے سی ٹی ڈی کے جری اہلکار ابرار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ابرار جیسے بہادر سپوت وطن کا مان ہیں۔ دفاع وطن کو یقینی بنانے پر شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔چیئرمین سینیٹ نے شہداء کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداء کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگرد عناصرِ کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید کی درجات بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔