- Advertisement -
انقرہ ۔ 26 مئی (اے پی پی) چین ترکی میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ ترکی کے میڈیا کے مطابق چین کی کمپنیاں ترکی میں شمسی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ترک انرجی فرم یو سی کے گروپ اور اس کی چینی شراکت دار فرم بحیرہ ایجین اور بحیرہ مرمارا میں مجموعی طور پر 116 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کے لیے شمسی توانائی کے پینلز نصب کریںگی۔ ترکی کی فرم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 116 میگا واٹ کا یہ منصوبہ 10برس کی مدت تک مذکورہ فرموں کے زیر کنٹرول رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=6386
- Advertisement -