25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںچین نے جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق ”شاہین 6“ پر تنقید...

چین نے جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق ”شاہین 6“ پر تنقید کو مسترد کردیا

- Advertisement -

بیجنگ ۔ 24 ستمبر (اے پی پی)چین نے جاری پاک چین مشترکہ فضائی مشق ”شاہین 6“ پر تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے معمول کی فوجی مشقیں قراردیاہے۔یہ بات چین کی پیپلزلیبریشن آرمی ائیرفورس کے ترجمان شن جن کے نے کہی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کی فضائی افواج کے مابین مشترکہ تربیتی مشقوں پربعض ممالک کو غیر ضروری ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہئیے اوراس معاملے پر شوروغل سے گریزکرنا چاہئیے، ایسے ممالک کو اس طرح کی مشقوں سے سیکھنا اورسمجھنا چاہئیے۔ترجمان نے کہاکہ دیگر ممالک کی افواج کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں بین الاقوامی عمل کا حصہ ہے اوراس سے ریاستی سلامتی اورقومی مفادات کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتاہے علاوہ ازیں اس طرح کی مشقوں سے تمام افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتاہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=70917

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں