چین کا سپرنگ فیسٹیول   یونیسکو کے غیر مادی  ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل

86
China's Spring Festival
China's Spring Festival

بیجنگ۔5دسمبر (اے پی پی):چین  کی  درخواست  پر  "سپرنگ فیسٹیول ” کو  جو کہ نئے سال کو منانے کا چینی لوگوں کا  روایتی سماجی عمل ہے کو یونیسکو کے غیر مادی  ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے ۔

چینی میڈیا گروپ کے مطابق پیراگوئے کے اسونسیون  میں منعقدہ یونیسکو کی بین الحکومتی کمیٹی برائے غیر مادی  ثقافتی ورثے کے تحفظ کے  انیسویں   اجلاس میں یونیسکو کے غیر   مادی ثقافتی ورثہ برائے انسانیت  کی نمائندہ فہرست میں  شامل کیا گیا ہے ۔

اب تک، چین کے پاس کل 44 منصوبے ہیں جو یونیسکو کے غیر مادی  ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔ان 44 منصوبوں کے ساتھ چین اس حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے