چینی صدر نے سرکاری ملازمین اور سرکاری اداروں کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈز دیئے

75

بیجنگ ۔ 26 جون (اے پی پی) چین کے صدر شی جن پنگ نے بہترین قومی خدمات سرانجام دینے والے سرکاری ملازمین سے ملاقات کی اور فلاحی منصوبوں اور عوام کی بہبود کے لئے لگن سے کام کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ یہاں عظیم عوامی ہال میں منعقدہ کانفرنس میں انہوں نے سرکاری ملازمیں اور سرکاری اداروں کو ایوارڈز دئے ۔ انہوںننے کانفرنس میں شریک نمائندوں کی حوصلہ افزائی کی اور انہٰیں اپنی ذمہ داریاں بہتریں انداز میں نبھا نے کی تاکید کی۔مجموعی طور پر ایک سو بانوے سرکاری ملازمین اور اٹھانوے سرکاری اداروں کو ایوارڈ سے نواز اگیا۔