اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 13.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور تجارتی خسارے کا حجم 33ارب 80 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 29 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2018ءسے مئی 2019ءتک گذشتہ مالی سال کے اس عرصے کے …
رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 13.6 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 جون (اے پی پی) رواں مالی سال کے ابتدائی 11ماہ کے دوران تجارتی خسارے میں 13.6 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور تجارتی خسارے کا حجم 33ارب 80 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 29 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2018ءسے مئی 2019ءتک گذشتہ مالی سال کے اس عرصے کے مقابلے میں برآمدات میں 0.30 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور برآمدات کا حجم 21 ارب 26 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گذشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 21 ارب 33 ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے دوران مئی تک درآمدات میں 8.47 فیصد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور درآمدات کا حجم 50 ارب 14 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ جولائی 2017ءسے مئی 2018ءکے دوران 55 ارب 14کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے دوران مئی میں درآمدات میں 12.8 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس ماہ میں درآمدات کا حجم 5 ارب 70 کروڑ ڈالر سے کم ہو کر 5 ارب 4 کروڑ ڈالر تک آ گیا ہے۔ مئی میں برآمدات میں بھی 1.72 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے اور اس مہینے میں برآمدات 2ارب 10 کروڑ ڈالر سے تک آ گئی ہیں۔








