ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے انسداد پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا

108
Anti-polio campaign
Anti-polio campaign

سیالکوٹ۔12دسمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ملک میں پولیو سے متاثرہ کیسز کی میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے ، بچوں کو پولیو جیسے جان لیوا اور موذی مرض سے بچانے کیلئے 16 دسمبرسے سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمیں ضلع سیالکوٹ کے 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے چاہے ان کا تعلق دوسرے ملک، صوبوں اور اضلاع سے ہو کو 100 فیصد کور کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے چوتھی انسداد پولیو مہم 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے دوران۔ کیا۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ محکمہ صحت کی بنیادی ذمہ داری ہے جبکہ اس سلسلہ میں تمام محکمے بشمول پولیس بھی پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار قومی فرض سمجھ کر انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور ذمہ دار وں کا سختی سے محاسبہ کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ موبائل ٹیموں کی ایریا کی میپنگ کے ساتھ ساتھ ان کی جی پی ایس ٹریکنگ بھی کی جائے گی تاکہ غلطیوں سے پاک مہم کے 100 فیصدی نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ قومی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ساڑھے چھ ہزار افسران و ملازمین حصہ لیں گے جو تقریبا 8 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گے جبکہ پولیس کہ ذمہ داری ہے کہ ٹیموں کو مکمل سکیورٹی کور فراہم کریں جبکہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر ٹریفک عملہ اور سکیورٹی ٹیموں کے ساتھ ہمہ وقت موجود رہیں گے اور مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں کو یقینی بنائیں گے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ پر ایک مستقل پولیو پوسٹ قائم کرنے کی درخواست کی جائے گی تاکہ پولیو کیریئر کو بروقت ویکسی نیٹ کرکے ضلع سیالکوٹ میں پولیو وائرس کو داخل ہونے سے روکا جاسکے۔