پیرس۔12دسمبر (اے پی پی):نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یوکرینی بحران کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہو گی، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کم مشکل ہے۔فرانسیسی جریدے پیرس میچ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں یوکرین کا مسئلہ روس کے ساتھ مل کر حل کرنا ہو گا ۔ …
عہدہ سنبھالنے کے بعد یوکرینی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح ہو گی، ڈونلڈ ٹرمپ

مزید خبریں
پیرس۔12دسمبر (اے پی پی):نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد یوکرینی بحران کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہو گی، انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال کم مشکل ہے۔فرانسیسی جریدے پیرس میچ کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہمیں یوکرین کا مسئلہ روس کے ساتھ مل کر حل کرنا ہو گا ۔
اس سوال کے جواب میں کہ دوسری مرتبہ امریکا کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد بین الاقوامی سیاست میں ان کی اولین ترجیح کیا ہو گی ، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس اور یوکرین دونوں ہی ممالک اتنی بڑی تعداد میں جانی نقصانات اٹھا رہے ہیں کہ کسی کو بھی یقین نہیں آتا۔اس جنگ میں دونوں طرف سے لاکھوں فوجی مارے جا رہے ہیں۔ اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ظاہر ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورت حال بھی ایک بڑی ترجیح ہے، لیکن میری رائے میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال روس اور یوکرین کے بحران کے مقابلے میں کم مشکل ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ دونوں ہی بحران ایسے ہیں کہ ہمیں ان کو بہت جلد حل کرنا ہے،اس لئے کہ ان میں بہت زیادہ انسان مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کے تاریخی نوٹرے ڈیم کیتھیڈرل کی بحالی کے بعد دوبارہ کھولے جانے کی تقریب میں شرکت کے موقع پر یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ہونے والی ان کی ملاقات بہت اچھی تھی۔








