پشاور۔ 30 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے بنیادی مرکز صحت بی ایچ یو سلیم خان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ویکسی نیشن، او پی ڈی ، سٹور اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نے مریضوں کوطبی سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے ضروری احکامات دیئے تاکہ مریضوں کوعلاج کی مد میں بہترطبی اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نے بی ایچ یو کی انتظامیہ اور عملے کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں مزید محنت سے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی اللہ نواز خان بھی انکے ہمراہ تھے۔