ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی زیر صدارت کانگو وائرس پر روک تھام کیلیے ا ہم اجلاس

127
Deputy Commissioner Harnai

ہرنائی۔08 نومبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد جاوید ڈومکی کی زیر صدارت کانگو وائرس پر روک تھام کیلیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں چیف افیسرمیونسپل کمیٹی , ایم ایس ,ڈی ایچ او, ڈی ایس ایم۔ پی پی ایچ ائی, لائیو سٹاک افیسر ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگو وائرس کے حالیہ پھیلاؤ اور اس سے منسلک خطرات سے بچاؤ کیلیے عام شہریوں کو اگاہ ہونا چاہیے اور انہیں اس سے بچاؤ کیلیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ کہ کانگو وائرس بھیڑ, بکریوں, گائے و دیگر حیوانات کی کھال میں چپکی ہوئی چیچڑیوں میں پایا جاتا ہے۔اور جب یہ چیچڑی کسی مویشی یا انسان کو کاٹ لے تو یہ وائرس ایکٹیو ہو جاتا ہے۔ اور اس کے علاوہ یہ متاثرہ جانور کے خون یا رطوبت سے بھی انسانوں میں پھیل سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کانگو وائرس ایک جان لیوا وائرس ہے اگر کسی شخص کو اچانک بخار آ جائے, گردن,کمر پٹھوں میں درد اور جسم پر سرخ دھبے متلی, گلے کی سوزش اور مسوڑھوں اور ناک سے خون انا جیسے علامات ظاہر ہو جائے تو یہ وائرس سے متاثر ہونے کے علامات ہوتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر محمد جاوید ڈومکی نے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق اس سے بچاؤ کیلYyیے اس وائرس سے متاثرہ شخص سے جسمانی ملاپ سے گریز کرنا چاہیے۔ عیادت کے دوران دستانے پہننے چاہیے اور جانوروں کو زبح کرتے وقت ان جانوروں کے خون سے خود کو الودہ کرنے سے بچائیں۔ گوشت دھوتے وقت دستانوں کا استعمال کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس خطرناک وائرس سے شہریوں کو بچانے کیلیے ضلعی انتظامیہ مویشی کے منڈیوں میں سپرے کرنے کے علاوہ تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کانگو وائرس پر قابو پانے کیلیے ضلعی انتظامیہ کے اقدامات کے علاوہ شہریوں کو بھی احتیاط کرنا چاہیے تاکہ اس وائرس سے عوام کی قیمتی جانیں بچائی جا سکیں۔