ڈیرہ اسماعیل خان۔ 07 مارچ (اے پی پی):ڈیرہ اسماعیل خان میں اغوا ءہونے والے 14 سالہ بچے کو پولیس نے بچا لیا۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مندھراں کلاں بستی دربار والی سے چند روز قبل اغوا ء ہونے والے 14 سالہ حیدر علی کو ڈیرہ پولیس کی کامیاب کارروائی کے بعد بحفاظت بازیاب لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، ایس ایچ او خانزادہ خان اور اے ایس پی محمد نعمان خان کی قیادت میں ایک خصوصی آپریشن کیا گیا، جس کے نتیجے میں اغوا کاروں کے اڈے پر چھاپہ مار کر بچے کو رہا کرایا گیا۔ واضح رہے کہ حیدر علی کو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دکان سے واپسی کے دوران اغوا کیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے فوری طور پر تحقیقات کا آغاز کیا اور اغوا کاروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی۔
آخرکار، گرہ رحمان کے علاقے میں چھاپے مار کر بچے کو بحفاظت رہا کرایا گیا۔ پولیس کے ترجمان کے مطابق، اغوا کاروں کے خلاف مزید کارروائی جاری ہے۔ بچے کو اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے، جنہوں نے پولیس کی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔