31.6 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر راولپنڈی کی زیرصدارت اجلاس،’’ستھرا پنجاب پرگرام‘‘، صحت عامہ کی سہولیات اور...

کمشنر راولپنڈی کی زیرصدارت اجلاس،’’ستھرا پنجاب پرگرام‘‘، صحت عامہ کی سہولیات اور انتظامی امور پرغور

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 02 مئی (اے پی پی):کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں’’ستھرا پنجاب پرگرام‘‘، صحت عامہ کی سہولیات اور انتظامی امور پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ’’ستھرا پنجاب پروگرام‘‘کی مائیکرو پلاننگ یقینی بنائی جائے۔

مائیکرو لیول پر حکمتِ عملی بنا کر وارڈز تک تمام چیزیں کلیئر ہوں کہ کس جگہ پر کس کی ڈیوٹی ہے اور کون سا ایریا کتنے دن بعد کلین سویپ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے تحت شہروں کےساتھ دیہات میں بھی صفائی کے نظام کو مؤثر انداز میں لاگو کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اس سلسلے میں قائم کردہ کنٹرول رومز کا روانہ دورہ کریں اور ہر علاقے میں صفائی کی صورتحال کی باقاعدہ مانیٹرنگ کرتے ہوئے شکایایت کو فوری حل اور کوتاہی پر ایکشن لیا جائے۔

- Advertisement -

انہوں نے ڈپٹی کمشنرز کو دیگر تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کی بائیومیٹرک حاضری یقینی بنا کر چیک اینڈ بیلنس نظام مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی حاضری اور کارکردگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غفلت برتنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔کمشنر راولپنڈی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، لیبارٹریز اور مشینری کی حالت، ہسپتال کی صفائی اور ادویات کی دستیابی کوچیک کریں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591376

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں