کوئٹہ۔ 15 جنوری (اے پی پی):گریڈ19کے آفیسرعبدالغفار مگسی کو ڈائریکٹرجنرل لیویز بلوچستان تعینات کردیاگیا۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی جی بلوچستان چیئرٹیزریگولیشن اتھارٹی عبدالغفار مگسی کو ڈائریکٹرجنرل لیویز فورس جبکہ ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالغفور کو انڈرسیکرٹری داخلہ جبکہ ندیم شاہ بخاری کو ایکٹنگ سیکشن آفیسر داخلہ امور تعینات کردیاگیاہے ۔