گوجرانوالہ۔ 13 فروری (اے پی پی):انسدادِ پولیومہم کی تیاریوں کے جائزہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ/وزیرآباد فیاض احمدموہل کے زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں مائیکروپلان،انسدادپولیو ٹیموں کی ٹریننگ، ٹرانزٹ پوائنٹس کے قیام، فنگر مارکنگ، ڈور مارکنگ،آگاہی مواد آویزاں کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ/وزیرآبادفیاض احمدموہل نے کہا ہے کہ رواں سال کی ہونے والی دوسری پانچ روزہ انسدادپولیومہم کوہرصورت کامیاب بنائیں اوراس بات کو یقینی بنائیں کہ 5 سال سے کم عمر کوئی بچہ پولیو بچاؤ ویکسین پینے سے محروم نہ رہے
ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت، ڈبلیو ایچ او، یونیسف کے نمائندہ افسران ماسٹر ٹریننرز کی ٹریننگ اچھے طریقے سے کروائی جائے تاکہ مائیکرو پلان کے مطابق ہر گھر ہر بچے تک ٹیمیں پہنچ سکیںاس انسداد پولیو مہم کے دوران 9 لاکھ 82 ہزار 184 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے’ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شبیر حسین بٹ، اسسٹنٹ کمشنرز(سٹی) وقاص سکندری،(صدر) میاں توصیف حسن،(کامونکی)خرم مختار بھنگو،(نوشہرہ ورکاں)نوید حیدر (وزیر آباد) محمد سلیم آسی نے بذریعہ ویڈیو لنک اور ڈی ایچ اووفوکل پرسن برائے وبائی امراض ڈاکٹر معیز، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، نمائندہ یونیسیف،
ڈی ڈی ایچ اوز (ہیلتھ)، تحصیل ہیلتھ افسران کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی اجلاس میں شریک تھے’ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ پولیو مرض کا جلد خاتمہ قومی مفاد میں ہے اور بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے لازم ہے’انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران پیش آنے والے تمام مسائل کو فی الفور دور کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مہم میں کسی قسم کی غفلت و کوتاہی نہ برتی جائے دنیا بھر پولیو کا مرض تقریبا ختم ہو چکا ہے، غفلت کو کوتاہی کوئی گنجائش نہیں، اچھا کام کرنے والوں کو دفتر میں بلا کر تعریفی اسناد دی جائیں گی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔