برلن ۔27جون (اے پی پی):امریکی صدر جو بائیڈن نے جی سیون رہنماؤں سے کہا ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں مغرب کو متحد رہنا چاہیے۔
جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جی سیون سربراہی اجلاس کے میزبان جرمن چانسلر اولاف شولز کے سامنے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ کو مزید اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ جو بائیڈن کے مطابق روسی صدر کو امید ہے کہ جی سیون اور نیٹو اتحاد کے مابین تقسیم پیدا ہو جائے گی۔
دوسری جانب جرمن چانسلر نے کہا کہ روسی صدر کو مغرب کے اس قدر متحد ہو جانے کی توقع نہیں تھی۔ یوکرینی صدر وولودیمر زیلینسکی بھی جی سیون اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔