آرمی پبلک سکول پشاورکےالمناک سانحہ میں زندہ بچ جانے والےطالب علم احمدنوازکاآکسفورڈ یونین کاصدرمنتخب ہونا قابل فخراورنوجوانوں کےلیے قابل تقلید مثال ہے،وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے فیلڈ ہسپتال سمیت امداد کی فراہمی پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے اظہار تشکر

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ آرمی پبلک سکول پشاورکے المناک سانحہ میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا قابل فخر اور نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال ہے۔

پیرکو اپنےٹویٹ میں وزیراعظم نے شہبازشریف نے کہاکہ احمدنواز کاسفر عزم اور قوت ارادی کی اعلیٰ مثال ہے ۔

انہوں نے کہاکہ آرمی پبلک سکول پشاورکے المناک سانحہ میں میں زندہ بچ جانے والے طالب علم احمد نواز نے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہوکر ہمارے نوجوانوں کے لیے قابل تقلید مثال قائم کی ہے، پاکستان کو احمد نوازپرفخر ہے۔