ایبٹ آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی کے ہمراہ بٹگرام بازار میں مختلف دکانوں پر چھاپہ مارا اور متعدد دکانوں سے غیر قانونی و نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ممنوعہ اور نان کسٹم شدہ سگریٹوں کی فروخت قانوناً قابلِ گرفت جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ …
بٹگرام،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا مختلف دکانوں پر چھاپہ، غیرقانونی و نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 25 نومبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے اسسٹنٹ کمشنر رضوان برکی کے ہمراہ بٹگرام بازار میں مختلف دکانوں پر چھاپہ مارا اور متعدد دکانوں سے غیر قانونی و نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کر کے سرکاری تحویل میں لے لئے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ ممنوعہ اور نان کسٹم شدہ سگریٹوں کی فروخت قانوناً قابلِ گرفت جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








