وزیراعلی مریم نواز نے زندہ دلان لاہور کیلئے 10روزہ بسنت کا اعلان کر دیا
وزیراعلی مریم نواز نے زندہ دلان لاہور کیلئے 10روزہ بسنت کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔30ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی مریم نواز نے زندہ دلان لاہور کیلئے 10روزہ بسنت کا اعلان کر دیا۔وزیراعلی نے لاہور میں 10 دن بسنت منانے کی منظوری دیدی ہے۔ 25 سال کے تعطل کے بعد رواں سال فروری میں 6 سے 8 فروری تک لاہور میں بسنت منائی گئی تھی۔ وزیراعلی مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں نئے سال کی آمد پر لاہوریوں کو 10 روزہ بسنت کا تحفہ دینے کی ہدایت کی گئی ۔
وزیراعلی کی ہدایت کے مطابق 29 جنوری سے 7 فروری تک بسنت منائی جائے گی۔ 5 فروری کو کشمیر ڈے منانے کے لیے ایک روز بسنت جشن کا وقفہ ہوگا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پوری دنیا میں 10 روزہ بسنت پنجاب کے تہذیبی رنگ اور لاہور کی قدیم تاریخی روایت کے فروغ کا باعث بنے گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ گزشتہ بسنت سے بھی بڑھ کر شہریوں کی حفاظت اور سہولت کے بہتر اقدامات کئے جائیں۔ لاہور کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ انسانی جان کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے فرض شناسی، ذمہ داری اور احساس کے ساتھ گزشتہ بسنت کی طرح ایک نئی مثال بھی قائم کریں گے۔







