Election day banner
31 C
Islamabad
اتوار, جون 23, 2024
ہومبین الاقوامی خبریںترکیہ کی اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شمولیت سے ہمارے تعلقات متاثر...

ترکیہ کی اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شمولیت سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکا

واشنگٹن ۔5مئی (اے پی پی):امریکا نے کہا ہے کہ ترکیہ کی اسرائیل کے خلاف مقدمے میں شمولیت سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ ٹی آرٹی کے مطابق وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعے اپنی پریس بریفنگ میں آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کے مقدمے کے ایجنڈے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ بین الاقوامی عدالتِ انصاف میں اسرائیل کے خلاف دائر "نسل کشی” کے مقدمے میں ترکیہ کے بھی شامل ہونے کے بارے میں مختلف رائے رکھتا ہے، لیکن اس صورت حال سے دو طرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔ واضح رہے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے یکم مئی کو آئی سی جے میں اسرائیل کے خلاف دائر نسل کشی کے مقدمے میں ترکیہ کی مداخلت کے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں