ریاض ۔11مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نےسرکاری اداروں کے خلاف جرائم کے ارتکاب پر قید افراد کی رہائی کا عمل کا شروع کر دیا ہے ۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے قیدیوں کی رہائی اور ان کے گھروں میں واپسی کے امور کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کے اس ہمدردانہ اور انسان دوست فیصلے سے رہا ہونے والے افراد کے دلوں پر گہرا اثر پڑے گا۔
یاد رہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر ایوان شاہی سے ایسے قیدیوں کو رہائی دی جاتی ہے جو سرکاری حق کی مد میں سزا کاٹ رہے ہوتے ہیں۔