سعودی عرب کا 94 واں یوم وطنی منانے کی تیاریاں

102
سعودی عرب کا 94 واں یوم وطنی منانے کی تیاریاں
سعودی عرب کا 94 واں یوم وطنی منانے کی تیاریاں

ریاض۔24اگست (اے پی پی):سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی ( جی ای اے) نے 94 ویں یو وطنی کے سلوگن کا اعلان کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی ( جی ای اے) کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال قومی دن ’ہم خواب دیکھتے ہیں اوراسے حقیقت بناتے ہیں‘ کے سلوگن کے تحت منایا جائے گا۔

اس سلوگن میں ’نحلم ونحق‘ تحریر کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ہم خواب دیکھتے ہیں اوراسے حقیقت بناتے ہیں، ہے۔اس سلوگن کو سعودی عرب کے نقشے کی شکل دی گئی ہے جبکہ سبز رنگ قومی پرچم کی علامت ہے۔اس سلوگن کے تحت ان بڑے منصوبوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو سعودی وژن 2030 پروگرام کا حصہ ہیں۔

تمام شعبوں میں مملکت کی پوزیشن اور اہم کردار کی نمائندگی کرتے ہیں۔جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے تمام سرکاری اور نجی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ 94 ویں یو وطنی کے موقع پر منظور شدہ برانڈنگ استعمال کریں۔