لاہور۔25اگست (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خاں نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں، این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں ، ضمنی الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گلشن راوی میں …
عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں ،ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،رانا مشہور احمد خاں

مزید خبریں
لاہور۔25اگست (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہور احمد خاں نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت اور ترقیاتی منصوبے مسلم لیگ (ن) کی پہچان ہیں، این اے 129 کے ضمنی الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہیں ، ضمنی الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 129 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے گلشن راوی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رانا مشہود احمدخاں نے کہا کہ عوام کی طاقت ہی اصل سرمایہ ہے اور وہ ووٹ کے ذریعے ایک بار پھرضمنی الیکشن جیت کر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ عوامی خدمت کے تسلسل اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی توقعات پر ہمیشہ پورا اتری ہے اور آئندہ بھی عوامی ترقی اور استحکام کا یہ سفر جاری رہے گا۔عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کے ذریعے ہی ملک کو خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔ صحت، تعلیم اور روزگار کے منصوبے آئندہ بھی پارٹی کی اولین ترجیح رہیں گے۔ سیاست کا مقصد ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی فلاح ہونا چاہیے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ این اے 129 کے عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے، تعلیمی اداروں کی بہتری اور صحت کی سہولیات کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کی ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین جھوٹے نعروں اور الزامات کی سیاست کر رہے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے کھڑی ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ این اے-129 کی نشست جیت کر کامیابی قائد محمد نواز شریف اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تحفے میں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی وفات پر دل رنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن سمجھتا تھا کہ پاکستانی قوم اور افواج کے درمیان خلیج پیدا کر دی وہ بھول گیا تھا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ آہنی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔بھارت نے جب حملہ کیا تو پاکستان نے ایسا جواب دیا کو وہ صدیوں اپنے زخم چاٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمدشہباز شریف نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہو کر کشمیر اور فلسطین کے لیے آواز اٹھائی ،انہوں نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا۔نواز شریف نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،آج پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے ،دفاعی میدان اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ہم نے اپنے آپ کو ثابت کیا۔آج معیشت کے میدان میں بھی ہم آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ این اے 129 کا الیکشن جیت کر ثابت کرنا ہے کہ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کے دعویداروں نے نفرت کے بیج بوئے ۔عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے قربانیاں دینے والے کارکن ہمارا اثاثہ ہیں۔اس موقع پرامیدوار برائے این اے129 حافظ میاں محمد نعمان نے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ آج کا دن نواز شریف سے محبت کو ثابت کر رہا ہے۔آپ کا جذبہ بتا رہا ہے کہ 18 ستمبر کو فتح مسلم لیگ ن کی ہی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قوم کی خوش قسمتی ہے کہ حکومت پاکستان اور تمام ادارے ایک پیج پر ہیں آپریشن بنیان مرصوص شاندار فتح حاصل کی اور دشمن کا منہ کالا کیا۔انہوں نے کہاکہ افواج پاکستان نے ہمیں بڑی فتح دلوائی۔پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔نواز شریف اور محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی منازل طے کرے گا.کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن قومی اسمبلی مہر اشتیاق احمد نے کہا کہ این اے 129 کی سیٹ جیت کر نواز شریف کو تحفے میں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس پارٹی کے ساتھ اتنی تعداد میں عوام ہو وہ کبھی ہار ہی نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کا سورج ہماری فتح کی نوید لے کر آئے گا۔








