واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نےمشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اسرائیل کے رہنماؤں پر زور دیا کہ ہے وہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے اقدامات کریں۔
اردو نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے تل ابیب میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ انہیں اس بات پر یقین ہے کہ حال ہی میں فلسطینی رہنما کی شہادت نے یرغمالیوں کو گھر لانے، جنگ کو ختم کرنے اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانے کا ایک اہم موقع فراہم کیا ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ بات چیت کے دوران انٹونی بلنکن نے محصور فلسطینی علاقے میں مزید امداد کی ترسیل کی اجازت دینے کے لیے زور دیا تھا۔یاد رہے کہ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے یہ امریکی وزیر خارجہ کا مشرق وسطیٰ کا 11 واں دورہ ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515836