مدینہ منورہ میں رقم منتقل کرنے والی گاڑی میں آتشزدگی،محکمہ شہری دفاع کے اہلکاروں نے قابو پالیا

147

مدینہ منورہ۔9اگست (اے پی پی):محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں رقم منتقل کرنے والی گاڑی میں آگ لگ گئی جس پر قابو پالیا گیا۔

سبق ویب سائٹ نے محکمہ شہری دفاع کے بیان کے حوالے سے بتایا کہ آگ گاڑی کے ٹائر میں لگی،اطلاع ملتے ہی فوری طور پر شہری دفاع کی ٹیمیں موقعے پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھادیا گیا۔محکمے نے کہا ہے کہ آتشزدگی کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تاہم اس کے اسباب جاننے کے لیے تفتیشی ٹیم کام کر رہی ہے۔