وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کی میڈیا کو بریفنگ

209
APP49-01 ISLAMABAD: November 01 – Federal Minister for Information and Broadcasting Chaudhry Fawad Hussain and Federal Minister for Planning, Development and Reforms Makhdoom Khusro Bakhtiar jointly addressing a press conference. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے 9نومبر سے حکومت کے 100روزہ پلان کے اہداف اور کامیابیوں کومرحلہ وار عوام کے سامنے رکھنے،وزیراعظم کے دورہ چین میں ٹیکنالوجی منتقلی کے حوالے سے معاہدوں اور ایم او یوز کرنے ،پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل کی تشکیل نو کے لئے انھیں نجکاری کی فہرست سے نکالنے ،میجر جنرل فیاض حسین شاہ کو آئی جی ایف سی نارتھ، میجر جنرل راحت نسیم الرحمان کو آئی جی کے پی کے نارتھ ،جسٹس حسنات احمد خان کی بطور چیئرمین ویج بورڈ تعیناتی کی منظوری دیدی ہے ۔جمعرات کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات خسرو بختیار کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے ۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے متعلق بتایا کہ فیصلہ کیا گیا کہ حکومت کے قیام کے28نومبر کو مکمل ہونے والے پہلے 100روزہ پلان سے متعلق 9نومبر سے مرحلہ وار قوم کو آگاہ کیا جائے گا ،100روزہ پلان کے اہداف ،کامیابیوں اور جاری کاموں سے متعلق عوام کو بتایا جائے گا ۔وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس دورہ چین کے دوران ٹیکنالوجی منتقلی کے حوالے سے معاہدوں اور ایم او یوز پر زور دیا جائے گا ۔