کوئٹہ۔ 11 جولائی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس وٹیکنالوجی صمدخان گورگیج نے لورالائی میں نہتے مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسافروں کو بس سے زبردستی اتار کر قتل کرنا کھلی دہشتگردی ہے ،فتنہ الہندوستان کی بلوچستان کے امن وامان کو خراب کرنے کی ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کیاجائے گا،معصوم لوگوں کاسفاکانہ قتل انسانیت سوز اور ظلم وبربریت ہے جس کی مثال …
مسافروں کو بس سے زبردستی اتار کر قتل کرنا کھلی دہشتگردی ہے ، صمدخان گورگیج

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 11 جولائی (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے سائنس وٹیکنالوجی صمدخان گورگیج نے لورالائی میں نہتے مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مسافروں کو بس سے زبردستی اتار کر قتل کرنا کھلی دہشتگردی ہے ،فتنہ الہندوستان کی بلوچستان کے امن وامان کو خراب کرنے کی ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کیاجائے گا،معصوم لوگوں کاسفاکانہ قتل انسانیت سوز اور ظلم وبربریت ہے جس کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔
صمدخان گیج نے جمعرات اور جمعہ کے درمیانی شب لورا لائی میں فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم ونہتے مسافروں کو بسوں سے زبردستی اتار کرسفاکانہ طریقہ سے قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے واقعات کی کہیں مثال نہیں ملتی ،فتنہ الہندوستان پاکستان کے ساتھ جنگ ،سفارتکاری کے محاذ پر شکست کھانے کے بعد یہاں معصوم لوگوں کو اپنی بربریت کانشانہ بنا کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتا ہے لیکن انہیں معلوم ہوناچاہیے کہ پاکستان کی افواج اور عوام ہر سازش کا بھرپور مقابلہ کرینگے اور ایسے سفاکانہ واقعات میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ،دہشتگردی کے خلاف افواج پاکستان اور قانون نافذکرنے والے ادارے لڑرہے ہیں، جلد امن دشمنوں کا قلع قمع کیاجائے گااور بلوچستان ایک پرامن صوبہ بنے گا جہاں ہر طبقہ خوشحال ہوگا۔








