نئی دہلی۔23اکتوبر (اے پی پی):حضرت نظام الدین اولیاؒ ءکے 721 ویں عرس مبارک میں 75 پاکستانی زائرین نے شرکت کی، پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین کے مزار پر روایتی چادر چڑھائی۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سجادہ نشین دیوان طاہر نظامی …
پاکستانی زائرین کی حضرت خواجہ نظام الدین اولیا کے سالانہ عرس میں شرکت، پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامورسعد احمد وڑائچ نے مزار پر روایتی چادر چڑھائی

مزید خبریں
نئی دہلی۔23اکتوبر (اے پی پی):حضرت نظام الدین اولیاؒ ءکے 721 ویں عرس مبارک میں 75 پاکستانی زائرین نے شرکت کی، پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے حکومت اور پاکستان کے عوام کی جانب سے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ نظام الدین کے مزار پر روایتی چادر چڑھائی۔ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سجادہ نشین دیوان طاہر نظامی نے ناظم الامور اور پاکستانی زائرین کا درگاہ آمد پر استقبال کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ اور پاکستانی زائرین کے گروپ لیڈر کی دستار بندی بھی کی۔ مزار پر روایتی چادر چڑھانے کے بعد شرکاءنے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ ناظم الامور اور زائرین نے اسی احاطے میں واقع حضرت امیر خسروؒ کے مزار پر بھی حاضری دی۔ ناظم الامور نے اس موقع پر عظیم صوفی بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اسلام کے سنہرے اصولوں کے مطابق عالمی بھائی چارے، محبت اور رواداری کا پیغام پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عظیم صوفی بزرگوں نے اپنے کردار اور اخلاقی اقدار کی قوت سے لوگوں کو متاثر کیا۔ واضح رہے کہ پاکستانی زائرین 19 سے 25 اکتوبر 2024ءتک حضرت نظام الدین اولیاؒ کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کے لئے نئی دہلی میں موجود ہیں۔ پاکستانی زائرین کا یہ دورہ مذہبی مقامات کے دوروں کے بارے میں 1974ء کے پاکستان بھارت پروٹوکول کےزیر نگیں ہے۔








