پاکستان سنگل ونڈو کاٹریڈورس پورٹل مزید آسان و فعال، تجارتی تبدیلیوں اور قانونی دستاویزات سے باخبر رہنے کے لیے ای میل الرٹس کی سہولت متعارف

پاکستان سنگل ونڈو (PSW) نے بین الاقوامی تجارت سے وابستہ کاروباری برادری اور سٹیک ہولڈرز کو تجارتی معلومات میں ہونے والی تبدیلیوں سے بروقت باخبر رکھنے کے لیے اپنے ٹریڈ انفارمیشن پورٹل "ٹریڈورس” کو مزید جدید، آسان اور سہل بنا دیا ہے۔ترجمان پاکستان سنگل ونڈو کے مطابق پورٹل پر رجسٹریشن کے عمل کو انتہائی آسان اور تیز رفتار بنا دیا گیا ہے جہاں صارفین اب گوگل سائن اِن (Google Sign-In)یا …

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):پاکستان سنگل ونڈو (PSW) نے بین الاقوامی تجارت سے وابستہ کاروباری برادری اور سٹیک ہولڈرز کو تجارتی معلومات میں ہونے والی تبدیلیوں سے بروقت باخبر رکھنے کے لیے اپنے ٹریڈ انفارمیشن پورٹل "ٹریڈورس” کو مزید جدید، آسان اور سہل بنا دیا ہے۔ترجمان پاکستان سنگل ونڈو کے مطابق پورٹل پر رجسٹریشن کے عمل کو انتہائی آسان اور تیز رفتار بنا دیا گیا ہے جہاں صارفین اب گوگل سائن اِن (Google Sign-In)یا معیاری لاگ اِن کے ذریعے محض چند مراحل میں رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ڈیجیٹل سہولت کا مقصد تاجروں، درآمد و برآمد کنندگان اور محققین کو ایک ہی پلیٹ فارم پر شفاف اور مستند معلومات تک بلا تعطل رسائی فراہم کرنا ہے۔پورٹل کے تحت رجسٹرڈ ارکان کو اپنی متعلقہ تجارتی اشیاء ، قانونی دستاویزات اور ریگولیٹری فریم ورک کو فالو کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جیسے ہی متعلقہ شعبے یا شے سے متعلق ٹیرف، طریقہ کار، ضوابط یا قوانین میں کوئی تبدیلی یا نیا اندراج ہوگا صارفین کو ان کے ان باکس میں خودکار ای میل الرٹس کے ذریعے فوری مطلع کر دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے تاجروں کو قواعد و ضوابط کی بروقت پابندی اور تجارتی منصوبہ بندی میں آسانی میسر آئے گی۔ تجارتی برادری اور دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری پورٹل tipp.gov.pk پر جا کر باآسانی ٹریڈورس کی مفت رکنیت حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں