پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی ڈائریکٹر آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ کے لئے درخواستیں طلب

وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے زیرِ انتظام کام کرنے والے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) نے ملک کی آئی ٹی افرادی قوت کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’’ڈائریکٹر آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ‘‘ کی اہم اسامی کے لیے باصلاحیت اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے زیرِ انتظام کام کرنے والے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای بی) نے ملک کی آئی ٹی افرادی قوت کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے ’’ڈائریکٹر آئی ٹی سکلز ڈویلپمنٹ‘‘ کی اہم اسامی کے لیے باصلاحیت اور تجربہ کار امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔پی ایس ای بی کے ترجمان کے مطابق، اس اسامی کا بنیادی مقصد ملک کی آئی ٹی انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت تیار کرنا، آئی ٹی سکلز کے معیارات مرتب کرنا، اور اکیڈمیا (جامعات اور ایچ ای سی) اور صنعت کے مابین روابط کو مضبوط بنانا ہے۔ ڈائریکٹر آئی ٹی سکلز پالیسی سازی، ریسرچ، عالمی منڈیوں کے لیے ورک فورس کی تیاری اور ملازمتوں کے نتائج کی نگرانی کے امور کے ذمہ دار ہوں گے۔اہلیت کے معیار کے مطابق امیدوار کے پاس ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) سے تسلیم شدہ ادارے سے کم از کم 16 سالہ تعلیم اور متعلقہ شعبے میں 10 سال سے زائد کا پیشہ ورانہ تجربہ ہونا ضروری ہے۔ آئی ٹی ورک فورس ڈویلپمنٹ، سکلز ٹریننگ، اکیڈمیا یا ڈیجیٹل ایجوکیشن کے نفاذ کے شعبے میں تجربہ رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ اسامی کے لیے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 56 سال مقرر کی گئی ہے۔خواہشمند اور اہل امیدوار 15 نومبر 2026 تک نیشنل جاب پورٹل (njp.gov.pk) کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا اپنی سی وی بذریعہ ای میل ([email protected]) ارسال کر سکتے ہیں۔ اسامی کے تفصیلی قواعد و ضوابط اور جاب ڈسکرپشن پورٹل (techdestination.com/careers) پر دستیاب ہیں۔

مزید خبریں