گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے
گورنر خیبرپختونخوا ڈیرہ اسماعیل خان روانہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ڈیرہ اسماعیل خان روانہ ہوگئے۔بدھ کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق گورنر فیصل کریم کنڈی دورے کے دوران علاقے کے عمائدین اور معززین سے ملاقاتیں کریں گے۔گورنر خیبرپختونخوا کو دورے کے دوران مختلف امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔گورنر فیصل کریم کنڈی مقامی عمائدین سے ملاقات میں علاقے کے مسائل اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔







