نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل ’’فاز‘‘کے کامیاب تجربہ پر پاک فضائیہ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے
نائب وزیراعظم کی فاز میزائل کے کامیاب تجربہ پر پاک فضائیہ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے پہلے مقامی طور پر تیار کردہ فضا سے فضاء میں مار کرنے والے میزائل ’’فاز‘‘کے کامیاب تجربہ پر پاک فضائیہ، سائنسدانوں اور انجینئرز کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘پر اپنے تہنیتی پیغام میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ نے اس کامیابی کو قومی دفاع کو مزید مستحکم بنانے اور دفاعی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم سنگ میل قرار دیا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ تجربہ پاکستان کے لیے ایک قابل فخر کامیابی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ جدید ترین ٹرمینل گائیڈنس سسٹم سے لیس یہ میزائل طویل فاصلے پر دشمن کے فضائی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.







