پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان نے حیات آباد چیک پوسٹ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نواب علی ولد الف شاہ، محمد فاروق ولد لطیف الرحمان اور واحد علی ولد مقدم شاہ کا تعلق منظم منشیات سمگلرز گروہ سے ہے جوکہ موقع …
پشاور تھانہ حیات آباد پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، 3 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
پشاور۔ 27 جون (اے پی پی):ایس ایچ او تھانہ حیات آباد فواد خان نے حیات آباد چیک پوسٹ پر اہم کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 3ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نواب علی ولد الف شاہ، محمد فاروق ولد لطیف الرحمان اور واحد علی ولد مقدم شاہ کا تعلق منظم منشیات سمگلرز گروہ سے ہے جوکہ موقع ملتے ہی منشیات گاڑی کے ذریعے دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران حیات آباد چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا جبکہ گاڑی سے دو کلوگرام آئس، آٹھ کلوگرام ہیروئن برآمد کرنے سمیت منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہےجن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔








